شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کس گانے میں نظر آنے والے ہیں؟

image

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی میڈیا انڈسٹری میں انٹری، خاندان سے علیحدگی کے بعد زریعہ معاش تلاش کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانوی شہزادے ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل نے اپنا زریعہ معاش ڈھونڈ لیا، شہزادے اور اہلیہ کا پہلا پوڈ کاسٹ شو جاری کر دیا گیا۔

جنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے کے بعد طور پر مالی خود مختاری کے لئے اس جوڑے کو آمدنی کا کوئی مناسب ذریعہ درکار تھا تاہم شاہی خاندان کے اس جوڑے نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے کا پہلا پوڈ کاسٹ شو 29 دسمبر کو میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ''اسپاٹی فائے'' نے ریلیز کیا، 34 منٹ دورانیے کے شو میں ہیری اور میگھن کے بیٹے ''آرچی'' کے علاوہ نئے سال کے حوالے سے معروف موسیقار ایلٹن جان، ٹینس اسٹار نائومی اوساکا سمیت سماجی رہنما اسٹیسی ابراہم کے خصوصی پیغامات بھی شامل ہیں۔

تاہم سالِ نو کے آغاز پر ہیری اور میگھن مارکل کے بیٹے ایک سالہ آرچی نے شو کے اختتام پر دنیا بھر کو آنے والے سال کی مبارک باد بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد ہیری اور میگھن اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ کیلیفورنیا منتقل ہو چکے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts