کورونا وائرس کے بعد مزید وبائیں؟ عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

image

جنیوا: کورونا وائرس کی وبا کے بعد عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کرونا وبا سے کہیں زیادہ بدترین وبائیں ہمیں اپنا نشانہ بنا سکتی ہیں، اور ہماری کوئی تیاری نہیں ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بدترین وبا ابھی آنا باقی ہے اور ہمیں عالمی سطح پر اس کی تیاری کے لیے سنجیدہ ہونا چاہیئے۔

عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ایمرجنسیز کے سربراہ مائیکل ریان نے 28 دسمبر کو ہونے والی پریس بریفننگ کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کی وبا خواب غفلت سے جگانے کی کال ہے۔

یہ بریفنگ عالمی ادارے کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ایک سال مکمل ہونے پر کی گئی تھی۔ ایک سال کے عرصے میں دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 18 لاکھ کے قریب اموات ہوچکی ہیں جبکہ 8 کروڑ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts