آجکل پوری دنیا میں سردی کا راج ہے، کہیں درجہ حرارت کم تو کہیں منفی میں ہے۔ کرہ ارض پر موجود وہ ممالک یا شہر جہاں زیادہ سردی نہیں پڑتی تھی اب وہاں بھی اتنی سردی ہونے لگی ہے کہ خون جمنے لگا ہے۔ آپ کراچی کی مثال ہی لے لیں، پہلے کراچی میں اتنی سردی نہیں پڑی مگر اب یہاں بھی درجہ حرارت 7 ڈگری کر قریب محسوس کیا جا رہا ہے۔
ایک ایسی ہی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈہ توڑا تو زردی نکلتے ہی جمنا شروع ہوگئی، چمچ میں نوڈلز اٹھائے تو وہ جم گئے۔ مگر یہ کونسی جگہ ہے جہاں سردی اس قدر شدید ہوگئی ہے؟
انڈیا ٹائمز کے مطابق: '' روس
کے شہر نووسیبرسک میں اتنی سردی ہوتی ہے کہ یہاں عام دنوں میں بھی درجہ حرارت منفی میں ہوتا ہے، لیکن اس سال دو روز قبل یہاں کا درجہ حرارت منفی 45° سینٹی گریڈ تھا۔
اولیگ نامی ایک شخص نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر ڈالی جس میں اس نے کہا کہ جب میں نے انڈہ توڑا تو اس کی زردی فوراً ہی جمنا شروع ہو گئی، پھر جب نوڈلز کو چمچ میں اٹھایا تو یہ بھی جم گئے۔ اس نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ سائبریا اور نووسیبرسک کا موسم کتنا خطرناک ہے، اس نے یہ بھی کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ آنے والے کچھ روز میں یہ درجہ حرارت منفی 22° تک چلا جائے گا۔ ''