قسمت یا محنت۔۔۔ صفائی کرنے والی خاتون بلاک صدر کیسے بن گئی؟

image

انسان کبھی محنت مشقت سے اعلیٰ عہدہ حاصل کرتا ہے تو کبھی قسمت ان پر اتنا مہربان ہوجاتی ہے کہ ان کے لیے کامیابی کے دروازے کھلتے جاتے ہیں۔

بالکل ایسی ہی بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون کی قسمت جاگ اٹھی۔ قریباً 10 برس تک بھارت کی سب سے چھوٹی خود مختار مقامی حکومت پنچایت کے دفتروں میں صفائی ستھرائی کرنے والی خاتون نے بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع کولام کی نشست پر الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔

مذکورہ خاتون کا نام اے آنندولی ہے جن کی عمر 46 برس کی ہے، جنہوں نے ساؤتھ کیرالہ کے کولم ڈسٹرکٹ کے پٹھان پورم میں بلاک میں بطور پنچایت صدر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے اور اے آنندولی نے تھلاور ڈویژن کے بلدیاتی الیکشن میں 654 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

صدر اے آنندولی کا کہنا تھا کہ میں قدرے گھبرائی ہوئی تھی لیکن میری پارٹی کے رہنماؤں اور خیر خواہوں نے مجھے نئی ذمہ داری دی اور میرا حوصلہ بڑھایا۔ میں بلاک پنچایت کو رول ماڈل بنانے کی پوری کوشش کروں گی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts