روتے بچے کو چپ کروانے کا انوکھا طریقہ! عقلمند باپ نے ماں کی تصویر چہرے پر لگا لی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی

image

ایک ننھے سے بچے کو جتنا پیار اپنی ماں سے ہوتا ہے شاید اتنا باپ سے نہیں کیونکہ ہر وقت وہ ماں کے ساتھ وقت گزارتا ہے جبکہ باپ ایک مخصوص وقت پر ہی بچے کے ساتھ کھیلتا اور پیار کرتا ہے۔

ماں کا ایک شیر خوار بچے سے کیا رشتہ ہوتا ہے، اس بات کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ نے اپنے بچے کو دودھ پلانا چاہا تو اس نے انکار کر دیا اواور رونے لگا جس کے باعث باپ کو ماں کی تصویر چہرے پر لگا کر بچے کو دودھ پلانا پڑا۔

یہ واقعہ چین کے صوبے جیانگشی کے علاقے وویان کاﺅنٹی کے رہائشی کے ساتھ پیش آیا، اس باپ نے اسمارٹ ٹیب کو اپنے چہرے پر باندھا اور اس کے سامنے بچے کی ماں کی تصویر لگا لی۔ بچے نے مسکراتے ہوئے اپنی ماں کے چہرے کی طرف دیکھا اور اسے چھونا شروع کر دیا۔ اس دوران اس کے والد نے دودھ کی بوتل بچے کے منہ میں دے دی اور بچے نے ہنسی خوشی دودھ پینا شروع کر دیا۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک شخص نے ویڈیو دیکھنے کے بعد کمنٹ میں لکھا کہ ٹیب کی اسکرین بچے کے بہت قریب ہے لہٰذا اس کی نیلی روشنی بچے کی آنکھوں اور دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بچے کو دھوکا دینا ابھی سے سکھایا جا رہا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ بچے کو خوراک دینا ضروری ہے اس لیے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts