رات 12 بجے کے بعد آپ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے کیونکہ۔۔۔

image

نیا سال 2021 تو شروع ہونے جا رہا ہے مگر ساتھ ہی واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک بری خبر بھی لے کر آیا ہے کیونکہ اب آج رات 12 بجے کے بعد واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ''واٹس ایپ'' کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز کے لیے سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

آئی او ایس 9 سے پہلے کے ورژن پر کام کرنے والے آئی فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون 4 اور اس سے قبل تمام ماڈلز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اور آئی فون 4 ایس، 5، 5 ایس، 5 سی، 6 اور 6 ایس میں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

جبکہ اینڈرائیڈ فونز 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں اب واٹس ایپ کام کرنا بند کردے گا، تو اگر آپ کا فون 8 سے 10 سال پرانا ہے تو پھر آپ واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے دوسرا انتظام کر لیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts