ساحلِ سمندر طیارے کی ایک ایسی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی جس سے لگا مانو طیارہ اب تباہ ہو جائے گا۔
امریکہ میں ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا، جس میں معجزاتی طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ ایک چھوٹا طیارہ تھا جس کا پائلٹ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہا، تاہم ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں حادثے کا شکار یہ طیارہ سیسنا 172 تھا جس نے دوپہر 2 بجے ہالی ووڈ ایئر پورٹ سے ٹیک آف کیا۔ 10 منٹ تک ہوا میں رہنے کے بعد اس کو ساحل پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بظاہر جہاز کے انجن میں کوئی خرابی نہیں جس کی وجہ سے پائلٹ اسے واپس ایئر پورٹ نہ لے جا سکا اور اس نے ساحل پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
تاہم اتفاق کی بات یہ ہے کہ ساحل پر موجود ایک شخص نے لینڈنگ کی ویڈیو بھی بنائی جو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا تھا کہ زمین کو چھونے کے بعد طیارے کی ناک ریت میں دھنستی ہوئی آگے چلی گئی اور بالآخر وہ رک گیا۔
خیال رہے حادثے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔