گھر کی بجلی سے چارج ہونے والی گاڑی نے سب کو حیران کردیا، مارکیٹ میں کب تک دستیاب ہوگی؟

image

آج دنیا نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ آئے روز نئی جدید ایجادات ہوتی رہتی ہیں کیونکہ اب انسان ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھ چکا ہے۔

گاڑی بھی ایک ایجاد ہے جو کم وقت میں انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا دیتی ہے اور دورِ جدید کی گاڑیاں تو اپنی مثال آپ ہیں۔

گاڑیاں تیل ، پٹرول ، ڈیزل سے تو چلتی ہی ہیں لیکن اب جاپان کی کار بنانے والی مشہور و معروف کمپنی نے بجلی سے چلنے والی گاڑی متعارف کرائی ہے جسے گھر میں با آسانی چارج کیا جاسکتا ہے۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارمینوفیکچرنگ کمپنی ٹویوٹا نے پلس پوڈ نامی گاڑی متعارف کروائی جو جدید، منفرد اور خصوصیات کی حامل ہے۔

بظاہر چھوٹی مگر جاندار گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ ایک اور شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹریکل گاڑی ماحول دوست ہے، یہ آب و ہوا اور ماحولیات کو شفاف رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کو فی الحال عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا، پلس پوڈ 2022 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، جسے عام صارفین مارکیٹ سے خرید کر استعمال کرسکیں گے۔

ٹویوٹا کے مطابق گاڑی کو عام جرنیٹر سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے، ایک بار بیٹری فل چارج ہونے کے بعد اسے دس گھنٹے تک مسلسل چلایا جاسکتا ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts