عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین سے متعلق اہم اعلان کردیا

image

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے فائزر اور بائیو این ٹیک کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ کورونا کی ویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے،ایسا پہلی بار ہوا جب کسی ویکسین کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے آج ہنگامی استعمال کے لئے فائزر اور بایو این ٹیک ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماریانجیلہ سیماؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ کووڈ انیس ویکسینوں کی عالمی سطح پر رسائی کو یقینی بنانے کے لئے یہ ایک بہت ہی مثبت اقدم ہے، لیکن میں کہیں بھی ترجیحی آبادیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ویکسین کی فراہمی کی خاطر زیادہ سے زیادہ عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دینا چاہتا ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک نے کورونا انفیکشن کی ویکسین تیار کی ہے لیکن اس وقت ڈبلیو ایچ او نے صرف ان دو ویکسینز کو ہی قبول کیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts