کہتے ہیں کہ قسمت جب مہربان ہونے لگتی ہے تو لوگ دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں، ایسا ہی کچھ ایک شخص کے ساتھ ہوا جن کا نام تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن پیشے کے اعتبار سے یہ ایک ڈرائیور ہیں۔ ان کی یہ کہانی جس نے بھی سنی، یہ ہی کہا کہ واہ ماشاءاللہ! قسمت ہو تو ایسی۔
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک کھرب پتی تجارتی خاتون نے اپنے
پاکستانی ڈرائیور سے شادی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ کچھ خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس کے مطابق سعودی عرب کی ایک تجارتی خاتون جن کا نام سہو بنتِ عبداللہ المحبوب ہے، انہوں نے اپنے ڈرائیور سے شادی کر لی ہے, جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون کے پاس 8 بلین ڈالر کی رقم موجود ہے جو کہ پاکستانی اربوں، کھربوں روپے سے زائد بنتی ہے۔
سہو بنتِ عبداللہ کے پاس اپنی کئی گاڑیاں، بنگلے اور ہوٹل موجود ہیں جو کہ مکہ اور مدینہ میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی کئی عمارتیں برطانیہ اور دوسرے ممالک میں بھی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اپنی شادی کے موقع پر کس قدر خوش نظر آ رہے ہیں۔