عالمی وبا کورونا وائرس نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں اب تک اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں تاہم ہر ایک فردِ واحد یہ ہی جاننا چاہتا ہے کہ آخر اس وبا کا خاتمہ کب ہو گا؟
غیر ملکی ویب سائٹ پاپ اسٹار اور رائٹرز کے مطابق جیرو اوسکو نامی روحانی ماہر نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ''2021 آ رہا ہے، یہ وبا غائب ہو جائے گی، یہ غائب ہو جائے گی، یہ پرسکون ہو جائے گی''۔
پیرو کے روحانی ماہر نے یہ پیش گوئی ہر سال کی طرح دارالحکومت لیما میں ہونے والے اپنے اجتماع میں کی، جس میں وہ ہر نئے سال کے لیے پیش گوئیاں کرتے ہیں۔
اس بار انہوں نے نومنتخب امریکی صدر کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا کی جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو سمیت کئی سیاستدانوں کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے اپنے طریقے سے انہیں سزا دی۔