بچوں کی شرارتیں تو
سب کو پسند آتی ہیں اور تصویر میں دکھنے والا یہ معصوم بچہ تو دنیا بھر کے لوگوں کو پسند ہے جس کی وجہ یہ ہے اس بچے کی معصومیت اور شرارتیں دیکھنے والوں کو اپنی طرف مائل کر لیتی ہیں۔ یقیناً آپ کو بھی یہ بچہ پسند ہوگا، مگر کیا آپ اس بچے کے بارے میں جانتے ہیں کہ اس کا نام کیا ہے اور یہ اب کیسا دکھتا ہے۔
اس بچے کا نام سیمی گرینر ہے اس کی میمز سوشل میڈیا سب سے زیادہ وائرل ہوئیں ہیں۔ لیکن آج کل اس کی تصویریں اور ویڈیوز نظر نہیں آ رہی ہیں۔
سیمی گرینر اب تقریباً 12 سال کے ہو گئے ہیں۔ ان کے والد کو گردوں کی تکلیف تھی جس کی وجہ سے ان کی والدہ نے سیم کی مختلف ویڈیوز بنائیں، ان کی تصاویروں کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تا کہ زیادہ سے زیادہ پیسے کما کر اپنے شوہر کا علاج کروا سکیں۔
سیمی نے 10،000 ڈالرز سے زائد روپے اس طریقے سے کمائے جس کی وجہ سے انکے والد کا علاج ممکن ہوا۔ واضح رہے کہ سیمی '' کامیاب بچے '' کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔