کہتے ہیں کہ انسان اگر کچھ بھی کرنا چاہے تو اسے خدا کے سوا کوئی طاقت نہیں روک سکتی، اور پھر اس دنیا میں فٹ اور جوان رہنا کون سی مشکل بات ہے؟
آج ہماری ویب اپنے پڑھنے والوں کے لیے ایک ایسے شخص کی کہانی لایا ہے جو محض دکھنے میں ہی بوڑھے ہیں، لیکن درحقیقت جوان ہیں۔
تفصیلات کے مطابقان حضرت کا نام سلیمان المل ہے جن کی عمر 125 سال ہے۔ ان کا تعلق لبنان سے ہے۔ 118 سال کی عمر میں باپ بننے والے سلیمان نے اپنی صحت و تندرستی کے راز سے پردہ اٹھایا تو دنیا حیران رہ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی لمبی عمر کا راز ایک قہوے میں پوشیدہ ہے۔
سلیمان المل کا کہنا تھا کہ ''وہ کینوا, سونف، جنگلی پودینے اور خرنوب سے بنے قہوے کا ایک کپ روزانہ اللہ کی رضا کیساتھ پیتے ہیں''۔ انہوں نے کہا کہ ''یہ ایسا جادوئی قہوہ ہے جو مردے کو بھی زندہ کرسکتا ہے''۔
125 سالہ شخص نے بتایا کہ ''قہوے کے علاوہ ان کی تندرستی کا راز روزانہ دو میل سے زیادہ پیدل چلنا بھی ہے، جبکہ وہ گھر کے کام بھی کرتے ہیں اور جب ان کی اہلیہ گھر پر نہ ہو تو لکڑیاں کاٹتے ہیں اور بچوں کے لئے خود کھانا بناتے ہیں''۔
ان کا کہنا تھا کہ ''80 سال سے سگریٹ پی رہا ہوں، میرے ہم عمر تمام لوگ مرگئے اور کوئی بھی زندہ نہیں ہے جبکہ میں بہت بوڑھا ہو چکا ہوں''. یہ 118 سال کی عمر میں باپ بھی بنے۔
یاد رہے کہ سلمان المل سلطنت عثمانیہ کے دور میں پیدا ہوئے جب ٹائی ٹینک ڈوبا تھا۔