ایک باپ کی آنکھیں آج بھی اپنے بیٹے کو جاگتا ہوا دیکھنے کی منتظر! 16 سال سے سوئے ہوئے اس شہزادے کی کہانی

image

قدرت چاہے تو کیا نہیں ہو سکتا، وہ تو تنکے میں بھی جان ڈال سکتی ہے۔ بس اسی آس پر سعودی شہزادے کے والدین تاحال اپنے لختِ جگر کو سینے سے لگائے 16 برس سے اس کی خدمتوں میں مصروف ہیں۔

سعودی شہزادے خالد بن طلال کے بیٹے میں شہزادہ ولید کو 2005 میں ملٹری کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران لندن میں ایک بدترین ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے دوران انہیں برین ہیمرج ہوا اور وہ کومہ میں چلے گئے۔

سعودی شہزادے ولید کو لمبے عرصے سے کومہ میں رہنے کے سبب ’سویا ہوا شہزادہ’ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ انہیں ہوش میں لانے کے لیے 3 امریکی اور ایک ہسپانوی ڈاکٹرز برسوں سے کوششیں کر رہے ہیں کہ کسی طرح شہزادے کو ہوش آجائے اور وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو جائے۔

تاہم کچھ ماہ قبل اکتوبر میں شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کی انگلیوں میں اچانک حرکت پیدا ہوئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو میں ایک خاتون کی آواز سنی جا سکتی ہے جو شہزادے سے اپنی انگلیاں اوپر اٹھانے کا کہتی ہیں اور اچانک شہزادہ ولید بن خالد نے اپنی انگلیاں اوپر اٹھائیں، اور ہتھیلی کو اٹھایا۔

شہزادے کے ہاتھ میں حرکت دیکھ کر ان کے ماں باپ اور طبی عملہ دونوں خوش ہوئے، کیونکہ ان 15 سال بعد شہزادے میں زندگی کی دوبارہ امید جاگی۔

2005 میں ہی ڈاکٹرز نے امید چھوڑ دی تھی اور یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ انہیں وینٹیلیٹر سے ہٹا دیا جائے کیونکہ ان میں بہتری نظر نہیں آ رہی، لیکن شہزادہ کے والد خالد بن طلال نے انکار کر دیا کیونکہ وہ پرامید تھے کہ ایک دن ان کا بیٹا اپنے قدموں پر ضرور کھڑا ہو گا۔

خیال رہے ’نیند کا شہزادہ‘ ان لوگوں میں شامل تھا جنہیں ریاست کے اشرافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن پر تنقید کرنے پر 11 ماہ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا، 2017 میں ریاض کے رِٹز کارلٹن ہوٹل میں درجنوں شہزادے، حکومتی عہدیدار اور بزنس ٹائکون قید تھے۔ اس شہزادے کو اگلے ہی سال دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم 2018 میں کرپشن میں ان کا نام ہٹا لیا گیا۔

شہزادے کی عمر اس وقت 50 سال ہو گئی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts