نئے سال کا انوکھا واقعہ! آسمان پر ایک ہی وقت میں 4 سورج، تصاویر دیکھیں

image

نئے سال پر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس کے مطابق روس اور چین کے درمیان واقع ملک منگولیا میں اتوار کے روز سورج کا انتہائی مسحور کن نظارہ دیکھا گیا۔

چین کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی اور منگولیا میں شامل ضلع میں اتوار کی صبح شہریوں نے آسمان پر ایک سے زائد سورج کا نظارہ دیکھا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

اس منفرد منظر کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شئیر کی گئیں جس میں سورج کے گرد ایک حصار، دائیں، بائیں اور اوپر کی طرف چھوٹے سورج دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ درمیان میں بڑا سورج بھی واضح نظر آ رہا ہے۔

سائنس کی زبان میں ایک سے زیادہ سورج نکلنے کے عمل کو ''سن ڈاگ'' کہا جاتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سن ڈاگ آخر ہوتا کس وجہ سے ہے؟

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے ایسا ہونے کی وجوہات ہوا میں برف کے شفاف ذرات ہیں، جب سورج کی روشنی ان ذرات سے منعکس ہوتی ہے تو اس انعکاس سے سورج کا گمان ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا منظر ہوتا ہے کہ گویا دو، تین یا پانچ سورج نظر آ رہے ہوں لیکن حقیقت میں وہ انعکاس کا نتیجہ ہوتا حقیقی سورج تو بس ایک ہی ہوتا ہے اور انعکاس کے اس عمل کو سن ڈاگ کہا جاتا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts