کن کن ممالک میں اچانک دوبارہ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا؟ جانیں

image

کورونا وائرس کی دوسری لہر دنیا کے کئی ممالک میں سر اٹھا چکی ہے۔ کئی افراد اس جان لیوا بیماری کا شکار ہوئے ہیں تاہم اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ کچھ ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کل سے فروری کے آدھے ماہ تک پرائمری اور سکینڈری اسکولوں کو دوبارہ بند رکھا جائے گا۔

تاہم نئی پابندیاں مارچ میں نافذ اقدامات سے بھی زیادہ سخت ہوں گی۔ لوگ صرف اسی صورت میں گھروں سے باہر نکلیں گے جب بہت زیادہ ضروری ہو۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ''کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، نئے قسم کے کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا، جتنا ممکن ہو لوگ گھروں سے کام کریں''۔

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ میں آج رات 12 بجے سے دوسری بار مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کورونا وائرس کی وبا سے برطانیہ میں مزید 400 اموات کے بعد مجموعی تعداد 75 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی۔

ملک میں ایک ہی روز میں مزید 58 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں بھی بڑھتے کیسز کے سبب جلد لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا تاہم اسکولوں کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ آئندہ کچھ دنوں میں متوقع ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts