انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے بالی کے ساحل پر ایک جل پری دیکھی گئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں۔
وہاں موجود رضاکاروں کی جانب سے بالی کے مشہور ساحل پر کچرے کی صفائی کا کام جاری تھا کہ اس دوران پلاسٹک کی بوتلوں اور تھیلیوں کے درمیان نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس جل پری نظر آئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جل پری جس کا نچلا دھڑ مچھلی کا اور اوپری حصہ عورت کا ہے ساحل پر محو استراحت ہے۔
خبر ایجنسی نے ساحل پر نظر آنے والی جل پری سے متعلق اصل حقائق بھی بتائے ہیں۔
خبر ایجنسی کو ساحل کی صفائی کرنے والے ایک رضا کرار نے بتایا کہ جل پری کے لباس میں موجود شخصیت دراصل وہاں ڈرون کیمرے کے لیے پوز دے رہی تھی اور بعد میں اس نے رضاکاروں کے ساتھ ساحل کی صفائی میں بھی حصہ لیا۔