یو اے ای کی کون سی ریاست میں شیشہ پینے کی اجازت دے دی گئی؟

image

ابوظہبی میں شیشہ سروس مشروط طور پر بحال، مشروط پابندیوں پر عمل درآمد جاری رکھنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں شیشہ سروس مشروط طور پر بحال کر دی گئی ہے، تاہم سروس کی بحالی پر ریسٹورنٹس اور قہوہ خانوں کی انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ پابندیوں پر سختی سےعمل درآمد جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شیشہ اور اس میں استعمال ہو نے والی اشیاء صرف ایک بار ہی استعمال کی جا سکیں گی، جبکہ ایک سے زیادہ بار شیشہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، شیشہ پینے والوں کے لیے ریسٹورنٹس میں الگ جگہ مختص کی جائے گی جبکہ صفائی کا خاص خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یو اے ای کی ریاست ابو ظہبی میں کورونا کی باعث شیشہ پینے پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم دس ماہ بعد اسے بحال کر دیا گیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts