بعض اوقات ہم اس قسم کے واقعات دیکھتے ہیں کہ دل سے تعریف نکلتی ہے، ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست آندھرا پریش میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست آندھرا پریش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار شیام سندر کے اپنی بیٹی ڈی ایس پی جیسی پرشانتی کو سیلوٹ مارتے ہوئے یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حولدار شیام سندر کی دختر جیسی پرشانتی بطور ڈی ایس پی ایک تقریب میں شریک ہوئیں جہاں اُن کے والد ڈیوٹی پر مامور تھے۔
شانتی کے پہنچتے ہی والد نے پولیس ضابطہ اخلاق کے تحت بیٹی کو سیلوٹ مارا، فوٹو گرافر نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیا۔
آپ کو یہ تصویر کیسی لگی؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر اپنی رائے کا اظہار لازمی کریں۔