کیا اب سپرمارٹ جانے والے تمام لوگوں کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی؟

image

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے دُنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں، وہیں اس کی ویکسین کے حوالے سے بھی اچھی خبریں سامنے آ رہی ہیں ۔ مخلتف ممالک میں ٹرائل کے طور پر کورونا کی ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو دینے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

مگر اب سُپر مارٹ میں بھی کورونا ویکسین لوگوں کو لگائی جائے گی۔ گذشتہ روز واشنگٹن کا ایک طالبِ علم ڈیوڈ میک میلان اپنے دوستوں کے ساتھ ضرورت کا سامان لینے سپر مارٹ گئے تو وہاں موجود ڈاکٹر جو کہ دوائیوں کی دکانوں کے اندر ڈیوٹی پر معمور تھے انہوں نے میک کو بھی کورونا ویکسین بذریعہ انجیکشن لگوانے کا کہا تو میک نے حامی بھر لی۔

میک نے سپر مارٹ میں کورونا ویکسین لگوانے کی اپنی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی جس کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے کہ اب سپر مارٹ میں بھی کورونا ویکسین لگوانا اتنا آسان ہوگیا ہے۔

لیکن سپر مارٹ جانے سے قبل ماسک ضرور پہنیں اور ہاتھوں کو سینیٹائز ضرور کرلیں تاکہ آپ مختلف جراثیموں سے خود کو بچا سکیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts