مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، اگلا کوچ کون ہوگا؟

image

لاہور: نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب پرفارمنس پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی جنوبی افریقہ کی خلاف ہوم سیریز ممکنہ طور پر بطور ہیڈ کوچ آخری ہوگی، آئندہ کوئی غیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ کیا ہے، غیرملکی کوچز میں گرانٹ فلاور اور گیری کرسٹن ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران پاکستان کو ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز دونوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہینوں کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 176 رنز سے شکست ہوئی جبکہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ یوں کیویز نے کلین سویپ کرتے ہوئے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.