ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ، انتخابی نتائج بدلنے کے لئے امریکہ کے دارلحکومت میں ہنگامہ آرائی

image

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کا امریکی کیپیٹل ہل پر حملہ، انتخابی نتائج بدلنے کی کوشش نا کام۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی مشتعل ہو گئے، امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور منتخب صدر جو بائیڈن کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بر قرار رکھنے کی کوشش میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیپیٹل ہل کی عمارت میں موجود قانون دان اپنی جانیں بچاتے ہوئے ڈیسکوں کے نیچے چھپنے پر مجبور ہو گئے۔

تاہم اس دوران مشتعل افراد کی فائرنگ سے کیپیٹل کے اندر موجود ایک خاتون ہلاک ہو گئیں، جس کے بعد صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے میئر نے شام کے وقت واشنگٹن میں کرفیو نافذ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین ٹرمپ کے اکسانے پر مشتعل ہوئے اور کیپیٹل ہل پر دھاوا بولا جہاں موجودہ امریکی صدر ٹرمپ ایک عرصے سے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں حالانکہ انہیں اس سلسلے میں سپریم کورٹ سمیت تمام اہم فورمز سے نا کامی کا سامنا ہو چکا ہے تاہم وہ اس بات کو ماننے پر راضی ہی نہیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے مظاہرین کو اکسایا تھا کہ وہ جوبائیڈن کی بطور صدر کانگریس سے حتمی منظوری کے خلاف احتجاج کریں اور جب کانگریس کی کارروائی یکدم روک دی گئی تو کچھ ریپبلکن قانون دان انتخابی نتائج کے حوالے سے اپنے اعتراضات کا اظہار کر رہے تھے جس کی وجہ سے ٹرمپ کے کہنے پر ان کے حامیوں نے امریکیی کیپیٹل ہل پر ہی دھاوا بول دیا۔

واضح رہے کہ س احتجاج اور انتخابی نتائج پر اعتراضات کے نتیجے میں امریکی جمہوریت کو بڑا خطرہ لاحق ہو گیا ہےجبکہ ٹرمپ کے چار سالہ دور میں ملک واضح طور پر دو نظریاتی سوچوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts