واٹس ایپ کی آخری رسومات کے چرچے کیوں ہو رہے ہیں؟

image

حال ہی میں پیغام رسائی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر کے صارفین کے لئے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے بعد واٹس ایپ یوسرز نے اس کے متبادل کے طور فری میسجنگ، ویڈیو کالنگ اور وائس کالنگ کے لیے دیگر ایپس کی طرف رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

پیغام رسانی، ویڈیو اور وائس کالنگ کی دیگر ایپس میں ٹیلی گرام اور سگنل سرفہرست ہیں جو کہ ان دنوں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں اور کئی لوگ انہیں واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے خلاف سوشل میڈیا سائٹس پر صارفین اپنے غم و غصے اور تشویش کا اظہار کررہے ہیں اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور واٹس ایپ پر مزاحیہ میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔

ایسے میں فری میسجنگ ایپلیکیسن ٹیلی گرام نے بھی ٹوئٹر پر ایک طنزیہ پوسٹ کی ہے ، پوسٹ میں گھانا کے معروف تابوت بردار افراد کو دکھایا گیاہے جو کہ رقص کرتے ہوئے واٹس ایپ کا جنازہ لے کر جارہے ہیں اور تابوت کے سامنے واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کا پیغام دکھایا گیا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں ٹیلی گرام نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ پریشان مت ہوں اس کا علاج ہے اور علاج یہ ہے کہ وہ واٹس ایپ ڈیلیٹ کردیں۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts