سردیوں میں بار بار پیشاب کیوں آتا ہے؟ جانیں اس مشکل سے کیسے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں

موسمِ سرما ویسے تو بہت سے لوگوں کو کافی پسند ہوتا ہے لیکن کچھ افراد کو یہ اس وجہ سے اچھا نہیں لگتا کہ اس میں بار بار پیشاب آتا ہے۔ سردیوں میں گرما گرم بستر چھوڑ کر باتھ روم جانا کسی کو نہیں پسند ہوتا اور بہت سے افراد اس سے چھٹکارا بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ مسئلہ ہوتا کیوں ہے؟

رات کو بار بار پیشاب کی حاجت ہونے کی بیماری والوں میں سے زیادہ تر شوگر، مثانے اور ہائی بلڈ پریشر کی کمزوری والے پائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ بلغم کا مادہ بڑھ جانے کی صورت میں حرارت کی یوٹلائزیشن مناسب نہیں ہو پاتی تو انسان کو بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہونے لگتی ہے۔ شوگر، لقوہ اور فالج زیادہ سردی لگنے کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔ پیشاب پر قابو نہ ہونے اور بار بار حاجت کی ایک وجہ بعض ادویات کا استعمال بھی بنتا ہے۔

اس بیماری سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

٭ پیشاب زیادہ آنے سے بچنے کے لیے دیسی مرغی کی یخنی، پرندوں کا گوشت، مچھلی، پنجیری، السی کی پنیاں اور قہوہ کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

٭ اس کے علاوہ میتھی، مولی، پالک، گاجر، شلجم، سوہانجنے کے پھول اور مٹن کا استعمال بھی اس بیماری کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

٭ زیادہ پیشاب آنے کی تکلیف میں مبتلا افراد کو ترش غذائی اجزاء جیسا کہ کینوں، انناس، چکوترا، لیموں، کھٹا انار وغیرہ سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ بلغم پیدا کرنے والی خوراک دہی، سادہ دودھ، کھجور، شکر قندی، آلو، گوبھی، دال ماش وغیرہ سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔

٭ اسی طرح چار دیواری میں جسم وارم اپ کرنے کے بعد ورزش لازمی کریں۔اگر ورزش کرنا ممکن نہ ہو تو پورے بدن پر تلوں کے تیل سے مالش ضرور کروائیں۔

٭ تاہم رات کو سونے سے قبل مغز بادام، مغز پستہ، املوک کے چند دانے کھانا بھی مثانے کے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

8540