درازندہ دھماکے کے زخمیوں کو منتقل کرنے والی ریسکیو ایمبولینس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

image

درازندہ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر مبینہ طور پر فتنہ الخوارج کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی شناخت امتیاز اور شریف کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکار دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کرنے کی ڈیوٹی پر مامور تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز اور شریف نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ شہریوں اور امدادی اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔ واقعے کی تحقیقات اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US