وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیٹ سروس میں اچانک خرابی کے باعث مختلف موبائل کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نیا ٹیل، پی ٹی سی ایل، جاز، یوفون اور زونگ کی موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث ایزی پیسہ، جاز کیش سمیت مختلف موبائل بینکنگ اور ڈیجیٹل ادائیگی کی ایپس کی سروسز بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بھی شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ خرابی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
متعلقہ اداروں کی جانب سے انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔