مشہور خاتون کو شو کے دوران سانپ نے کاٹ لیا، پھر کیا ہوا؟

image

ٹی وی اور انٹرنیٹ کی مشہور نوجوان آسٹریلوی خاتون ایبی چیٹ فیلڈ کو رئیلٹی شو کے دوران سانپ نے کاٹ لیا۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ایک شو کے دوران 25 سالہ ایبی چیٹ فیلڈ نے ایک باکس کے اندر ہاتھ ڈالا تو سانپ نے انہیں کاٹ لیا، جس کے بعد وہ رونے اور چیخنے لگیں۔

وڈیو کے مطابق ایبی چیٹ فیلڈ کو جیسے ہی سانپ نے کاٹا تو انہوں نے فوراً چیخ کر کہا کہ یہ مجھے کاٹ رہا ہے۔ بعدازاں ایک شخص نے ان کو بچایا۔ شو کے میزبان نے بھی ایبی کو تسلی دی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایبی نے ایک باکس میں ہاتھ ڈال کر اسٹارز تلاش کرنے کی کوشش کی جو کہ شو کا حصہ تھا۔

خیال رہے کہ اس شو میں ایسے سانپوں کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ زہریلے نہیں ہوتے۔ تاہم ایبی واقعے کے بعد رونے لگی تھیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts