پاکستان جیت کے قریب، بلے بازوں کے بعد باؤلرز نے جنوبی افریقی ٹیم کو جلد ڈھیر کر دیا

image

کراچی ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل جنوبی افریقا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف درکار ہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے دوسری اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ یاسر شاہ نے 4 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور ابتداء میں ہی جنوبی افریقا کی دو قیمتی وکٹیں حسن علی اور یاسر شاہ نے جلد حاصل کرکے میچ میں پاکستان کی گرفت مزید مضبوط کر دی۔

ملاحظہ کیجیے میچ اسکور کارڈ ذیل میں۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.