پیدائش کے وقت بچے کیوں روتے ہیں؟ جانیں دلچسپ معلومات

image

پیدائش کے فوری بعد ننھے بچے کی کلکاریاں جب تک سنائی نہ دیں ماں کو سکون نہیں آتا، لیبر روم کے باہر انتظار کرنے والوں کے کان تاک میں ہوتے ہیں کب بچہ روئے، کب خوشخبری آئے اور جیسے ہی بچے کی رونے کی آواز کانوں میں آتی ہے سب کے دل مطمئن ہو جاتے ہیں کہ اب بچہ بخیریت دنیا میں آگیا ہے۔ مگر کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بچہ پیدائش کے فوری بعد کیوں روتا ہے؟ ویسے تو ضروری نہیں کہ بچہ روئے تو ہی معلوم ہو کہ وہ ٹھیک ہے، اور پر بچہ پیدائش کےبعد روتا بھی نہیں ہے مگر اکثر و بیشتر بچے پیدائش کے بعد روتے ہیں۔ تو کیا آپ جانتے ہیں کہ بچے پیدائش کے بعد کیوں روتے ہیں؟

وجہ:

ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ پیدائش کے بعد بچے کی رونے کی وجہ یہ ہے کہ:

'' بچے کے پھیپھڑوں میں ایمیوئٹک فلوئیڈ بھرا ہوا ہوتا ہے، جو کہ دورانِ حمل ماں کے پیٹ میں بچوں کو محفوظ بنانے اور ان کو آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ اور جیسے ہی پیدا ہونے کے بعد بچہ زور سے روتا ہے تو اس کے پھیپھڑوں میں سے یہ فلوئیڈ تیزی سے خارج ہو تا ہے جس کے بعد بچہ بذاتِ خود سانس لینے کے قابل ہو جاتا ہے۔''

یہی وجہ ہے ڈاکٹرز بچوں کے رونے کو اہم قرار دیتے ہیں کیونکہ اس مائع فلوئیڈ کا بچوں کے پھیپھڑوں سے خارج ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے، کیونکہ پیدائش کے بعد ماں کے پیٹ جیسی گرمی اور آکسیجن بچوں کو ملنا ممکن نہیں ہوتی ارو جوں ہی بچہ روتا ہے یہ فلوئیڈ خارج ہو جاتا ہے اور بچہ بلکل صحت مند ہو جاتا ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts