30 سال سے ایک ہی رنگ کا استعمال کر رہی ہیں! ملکہ الزبتھ کے بارے میں 4 ایسی باتیں جو انتہائی عجیب و غریب ہیں

image

ملکہ الزبتھ محض برطانیہ کی ملکہ نہیں بلکہ انہیں فیشن کی ملکہ کا لقب بھی دیا جائے ےو غلط نہ ہو گا۔ پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی دادی کے بارے میں آج ہم آپ کو کچھ ایسی حیران کن باتیں بتانے جا رہے ہیں جو اس سے قبل یقیناً آپ کو معلوم نہیں ہوں گی۔

30 سال سے ایک ہی رنگ کی نیل پالش کا استعمال

ملکہ الزبتھ اگر کبھی نیل پالش لگائیں تو وہ صرف ایک ہی رنگ کی نیل پالش لگاتی ہیں جو کہ بیج کلر کی ہوتی ہے۔ جی ہاں! ملکہ پچھلے کئی سالوں سے اس رنگ کی نیل پالش لگا رہی ہیں۔ اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ صرف ملکہ نہیں بلکہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کو بھی یہ رنگ نیل پالش کے لیے کافی پسند ہے۔

دنیا کی واحد خاتون جو پاسپورٹ استعمال نہیں کرتیں

برطانیہ کے ہر شہری کے پاسپورٹ پر ملکہ الزبتھ کا نام بھی درج ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکہ کہیں بھی سفر کرنے کے لئے پاسپورٹ کا استعمال نہیں کرتیں، اور وہ دنیا کی واحد خاتون ہیں جو بنا پاسپورٹ جب چاہیں کہیں کا بھی سفر کر سکتی ہیں۔

اسکول نہیں گئیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ ملکہ الزبتھ کبھی بھی اسکول نہیں گئیں؟ جی ہاں ملکہ الزبتھ کو گھر میں تعلیم فراہم کی گئی۔ انہیں مختلف پروفیسرز گھر میں پڑھانے آتے تھے۔ ملکہ شروع سے ہی کافی ذہین تھیں۔

ملنے والے تحائف کی تعداد

تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ کو ہر سال لاکھوں کی تعداد میں تحفے تحائف موصول ہوتے ہیں۔ کچھ تحائف اس قدر عجیب ہوتے ہیں کہ ملکہ خود بھی حیران رہ جاتی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts