بیمار استاد نے بچوں کو کیسے پڑھایا؟ جانیں باہمت ٹیچر کی کہانی

image

تعلیم ایک روشنی کی مانند ہوتی ہے اور استاد اپنے طالب علموں میں یہ روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اساتزہ کے بغیر مستقبل میں کامیاب ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔

آج ہمارے پاس اساتزہ سے متعلق دو ایسی بہترین مثالیں موجود ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں صرف تعلیم دینے کو اہمیت دی۔

ایک بہترین استانی کی مثال ہمارے سامنے موجود ہے۔ گزشتہ سال ایران سے تعلق رکھنے والی محترمہ جعفری نامی خاتون جو شعبے کے اعتبار سے ٹیچر ہیں، ان کی تصویر نے دیکھنے والوں کو اشکبار ہونے پر مجبور کر دیا۔ محترمہ جعفری جب بیمار تھیں تب انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنے طالب علموں کو موبائل کے ذریعے آن لائن کلاسز دیں۔ ان کی خدمات نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا گیا کہ اُستانی بستر مرض پر موجود موبائل تھامے آن لائن تعلیم فراہم کر رہی ہیں۔ دیکھنے والے باہمت خاتون کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

دوسری جانب ایران میں موجود ایک استاد گاؤں کی ایک طالبہ کو پڑھانے کے لیے اپنی گاڑی کو وائٹ ​​بورڈ کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ وہ روزانہ اپنی طالبہ کو پڑھانے کی غرض سے گاڑی ڈرایئو کرتے ہوئے گاؤں پہنچ جاتا ہے۔

یہ تصویر گزشتہ سال کی ہے جو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوئی تھی ۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچر اپنی طالبعلم کو پڑھانے میں مصروف عمل ہیں۔

اساتذہ کی یہ حیرت انگیز مثالیں ہمیں اس بات کا احساس دلاتی ہیں کہ اساتزہ کا کسی بھی ملک میں بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ وہ بچوں کی فلاح اور ترقی کے لیے انہیں اپنا اضافی وقت فراہم کرتے ہیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہوسکے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts