جسم پر نیل کا پڑنا کون سی خطرناک بیماری کی طرف اشارہ کرتا ہے؟ جانیں

image

جسم پر نیل کا پڑ جانا لوگ عام بات سمجھتے ہیں لیکن یہ معمولی بات ہرگز نہیں ہے۔ بعض افراد کو کوئی چوٹ لگنے کے بعد جسم پر اس جگہ نیل پڑ جاتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کو بغیر کسی چوٹ یا زخم کے نیل پڑ جاتے ہیں، اور یہ نیل دیر تک آپ کے جسم پر موجود رہتے ہیں۔

اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کے جسم پر اچانک سے چند نیل کے داغ پڑ جاتے ہیں جبکہ اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ بھی نہیں ہوتی۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا آخر ہوتا کیوں ہے؟

جسم پر اچانک سے نیل پڑنے کی وجہ خون کی شریانوں کا پھٹ جانا ہے۔ جب جسم کے اندر موجود خون کی شریانے پھٹ جاتی ہیں تو ان میں موجود خون بہنے لگتا ہے اور یہ نیل کی شکل میں جسم پر نمودار ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں وٹامنز کی کمی کے باعث بھی نیل پڑتے ہیں اور بڑی عمر کے افراد کے جسم میں نیل پڑنا عام بات ہے۔

ان چیزوں کے علاوہ کن وجوہات سے جسم پر نیل پڑتے ہیں؟

جسم میں غذائیت کی کمی کے باعث بھی نیل پڑجاتے ہیں ۔ جب کھانا صحیح مقدار میں نہیں کھایا جارہا ہو یا جسم کو بھرپور کھانا نہیں مل رہا ہو۔

اس کے علاوہ کچھ ادویات ایسی ہوتی ہیں جن کے باعث آپ کا خون پتلا ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہوتی ہے آپ کے جسم میں نیل پڑنے کی۔

اس سے کیا بڑی بیماری ہو سکتی ہے؟

خون جمنے کی وجہ سے آپ کو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے جس کے باعث آپ دل کے مریض بن سکتے ہیں یا آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts