پی ایس ایل 6 : ہماری ویب اور پشاور زلمی کے درمیان پارٹنر شپ ... کرکٹ کے فروغ کے لئے ایک بار پھر ساتھ ساتھ

image

پاکستان میں کرکٹ کی مکمل طور پر واپسی میں پی ایس ایل میچز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بین الاقوامی سُپر اسٹارز کی پاکستان آمد ہو یا مقامی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانا ہو، پی ایس ایل ٹورنامنٹ پاکستان کا سُپر میگا ایونٹ بن چکا ہے۔

کرکٹ شائقین تک بہترین انداز میں کرکٹ کی خبروں اور اپ ڈیٹس کے لئے ہماری ویب گذشتہ ایک دہائی سے بہترین خدمات مہیا کرتی رہی ہے۔

سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان کے معروف ویب پورٹل '' ہماری ویب'' اور پی ایس ایل 2017 کی فاتح ٹیم '' پشاور زلمی'' نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے شراکت داری قائم کی ہے۔

یقینی طور پر یہ پارٹنرشپ کرکٹ شائقین کے لئے کھیل میں مزید دلچسپی کا باعث بنے گی۔

کرکٹ شائقین اب اس پارٹنر شپ کے بعد اپنے پسندیدہ کرکڑز کے انٹرویوز، پرفارمنس پر ہونے والے دلچسپ تبصرے اور دیگر کرکٹ اپڈیٹس سے بہتر انداز میں آن لائن با خبر رہ سکیں گے


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.