پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل 6 کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

image

ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے تمام کھلاڑیوں کو خوش آّمدید کہا ، زلمی کرکٹرز پی ایس ایل 6 میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے بھی پرامید ہیں۔

پاکستان سپر لیگ لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور دو مرتبہ کی رنز اپ ٹیم پشاور زلمی پی ایس ایل 6 کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے حنیف محمد کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔۔ زلمی پلیئرز نےہیڈکوچ ڈیرن سیمی کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کی ۔۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل ، امام الحق ، عماد آّصف اور دیگر ملکی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔۔زلمی کےغیرملکی کھلاڑی اور شعیب ملک آئسولیشن مکمل کرنے کےبعد اگلےسیشن سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.