جب آپ اپنی ریکارڈ شدہ آواز سن لیں ! ویرات کوہلی کے تاثرات پر بننے والے میمز پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکثر اپنے مختلف تاثرات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبول رہتے ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ کے دوران سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے چہرے کے مزاحیہ تاثرات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے جس پر اب خوب میمز بنائی جا رہی ہیں۔

چلیں ویرات کوہلی پر بننے والی مزاحیہ میمز پر نظر ڈالتے ہیں!

ایک سوشل میڈیا صارف نے کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'جب آپ کہیں کہ بس آدھا کپ چائے دینا اور وہ آپ کو آدھا ہی کپ چائے دیں۔

رومانا نے لکھا کہ زندگی کے ان تمام فیصلوں کے بارے میں سوچتے ہوئے جو اب تک کیے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ جب آپ اپنی ریکارڈ شدہ آواز سن لیں۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.