شوہر کے روپ میں بھوت کمرے میں آجاتا ہے، اہلیہ کا دعویٰ

image

گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی ایک فیملی کورٹ کو اس وقت ایک عجیب و غریب کیس سننا پڑا جب ایک خاتون نے طلاق کی درخواست میں لکھا کہ اس کا شوہر بھوت دکھائی دیتا ہے۔

گوالیر کی فیملی کورٹ میں طلاق کا مطالبہ کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ جب بھی اس کا شوہر کمرے میں داخل ہوتا ہے تو اسے بھوت نظر آتا ہے۔

خاتون کے مطابق اسے خدشہ ہے کہ بھوت اسے قتل کر دے گا اس لیے وہ اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، بیوی نے جب سے یہ بات شوہر کو بتائی ہے تو دونوں کے درمیان لڑائی ہرنے لگی ، اس لیے وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

بیوی نے طلاق کی درخواست کے ساتھ شوہر سے ہرجانہ بھی مانگا ہے اور اس کے لیے اس نے الگ کیس دائر کیا ہے۔

تاہم، ابھی اس کیس کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے اور کیس کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts