کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں موجود گجرے کس چیز سے بنائے گئے ہیں؟ لوگوں کے دلچسپ تبصرے

image

سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر ایسی منفرد چیزوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ واقعی یہ ایسا ہے یا کچھ مختلف ہے۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سریکھا پِلائی نامی صارف نے گجرے کی ایک تصویر شئیر کی۔ تاہم تصویر دیکھ کر کوئی بھی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ گجرے پھولوں کے نہیں بلکہ کسی مصنوعی چیز سے بنائے گئے ہیں۔

سریکھا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ''یہ میری ماں نے میرے لیے ٹشو پیپر سے بنائے ہیں''۔

کیپشن پڑھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی، ساتھ ہی کئی لوگوں نے ان کی والدہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

شیرون نامی صارف نے کہا کہ ''میں نے اِنہیں اس وقت تک نہیں پہچانا تھا جب تک میں نے کیپشن نہیں پڑھا''۔

الماس نامی صارف نے کیپشن میں لکھا کہ ''اِن کے ہاتھوں میں جادو ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے انہوں نے بے جان چیز میں جان ڈال دی''۔

تاہم دیگر صارفین نے بھی ان کی بھرپور تعریف کی۔


٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.