کہیں کوئی گڑبڑ تو نہیں؟ ان 6 عجیب و غریب تصاویر کے پیچھے کیا حقیقت چھپی ہے؟ جاننے کے بعد آپ کو یقین نہیں آئے گا

image

بعض اوقات ہماری آنکھیں اس قسم کا منظر دیکھ لیتی ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ آیا یہ چیز حقیقت ہے یا اس میں کوئی گڑبڑ چھپی ہے۔ دنیا بھر میں ایسے من چلے پائے جاتے ہیں جو اپنے اوپر مختلف تجربات کرتے ہیں اور دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو دنیا بھر سے بالوں کے ہئیر اسٹائل کی کچھ ایسی تصویریں دکھانے والے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

1) شطرنج نما بال

دیکھنے والوں کو پہلی دفع میں تو یقیناً یہ لگا ہو گا کہ شاید انہیں کوئی غلط فہمی ہوگئی لیکن حقیقت میں اس لڑکے نے اپنے بالوں کو شطرنج کی طرح کٹوا لیا، یہ تصویر جس نے دیکھی اس کے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ حیرانی بھی نمودار ہوئی۔

2) کشتی والے بال

ان خاتون نے اپنا ایسا ہئیر اسٹائل بنایا کہ جس نے دیکھا دنگ رہ گیا، انہوں نے اپنے بالوں میں کشتی ہی رکھ لی جس نے ان کے بالوں کے ڈیزائن کو منفرد بنایا۔

3) خوفناک شکل والے بال

اس آدمی کے بالوں نے تو سب کو ڈرا ہی دیا۔ سر کے پچھلے حصے میں اوپر سے نیچے تک ایسے بال کٹوائے کہ لگا جیسے یہ کسی آدمی کی شکل ہو۔

4) بال ہیں یا پیزا کا ٹکڑا

یقینا پیزا نما بالوں کا یہ ہئیر اسٹائل اور کٹنگ نا صرف لوگوں کو حیران کر رہی ہے بلکہ تعجب میں بھی ڈال رہی ہے کہ کہیں یہ تصویر جعلی تو نہیں؟ لیکن جناب! یہ تصویر بالکل اصل ہے۔

5) مکڑی کا جالا

اس آدمی سے بلاشبہ جو بھی ملاقات کرے گا وہ ڈر جائے گا کیونکہ اسے لگے گا جیسے اس کے سر پر بڑی اور موٹی مکڑی بیٹھی ہے لیکن حقیقت میں یہ ان کے بال ہیں۔

6) ایموجی والے بال

فیسبک اور واٹس ایپ پر بات چیت کے دوران یا اسٹیٹس اپ لوڈ کرتے وقت آپ لازمی ایموجی بناتے ہوں گے لیکن اس قسم کے بال آپ نے پہلی دفعہ دیکھے ہوں گے۔

٭ آپ کو ان میں سے کون سا ہئیر اسٹائل زیادہ اچھا لگا؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts