شادی پر انوکھا لباس اور سفید مہندی۔۔۔ دیکھیں شادی پر دلہنوں کے دلچسپ و عجیب فیشن جس نے دنیا کو حیران کر دیا

image

شادی بیاہ ایک ایسا تہوار ہوتا ہے جس میں دلہن بننے والی ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر وہ منفرد اور مختلف دِکھائی دے ایسے میں وہ یا تو لباس کو منفرد بنانے کی کوشش کرتی ہے یا اپنے ہئیر اسٹائل کو۔

تاہم آج ہم آپ کو شادی کے تہوار کے حوالے سے دلہنوں کی کچھ دلچسپ چیزیں بتانے والے ہیں جو انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر کیں۔

٭ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی دلہن وظمہ

وظمہ اعوان جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے، انہوں نے جو لباس اپنی مہندی اور بارات والے روز زیب تن کیا اس کے چرچے کئی روز تک سوشل میڈیا پر ہوتے رہے۔ ان کے مہندی کا لباس کافی منفرد طرز کا تھا۔ سر پر دلہنوں کو تاج پہنے تو ضرور دیکھا ہو گا لیکن اس نوعیت کا مخصوص تاج آپ نے یقیناً کسی دلہن کو پہلی مرتبہ پہنے دیکھا ہو گا۔ وظمہ نے چائنہ اور انڈونیشین کی دلہن خواتین سے متاثر ہو کر اس طرح کا اسٹائل اپنایا۔

وظمہ نے جو جیولری مہندی کے روز پہنی وہ بھی کافی حد تک منفرد تھی ساتھ ہی انہوں نے آرٹیفیشل پھولوں کی لمبی چادر اپنے بالوں میں لگا رکھی تھی جبکہ ان کے شوہر عثمان نے کالے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کر رکھا تھا۔

کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔




وظمہ نے بارات کے روز سنہرے رنگ کا روایتی بلوچی لباس پہنا جو کہ ان کی خالہ نے بنایا تھا۔

٭ سفید رنگ کی مہندی

اسی طرح ایک دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے سفید رنگ کی مہندی لگائی ہوئی ہے۔ جسے دیکھ کر لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts