کاسمیٹک سرجری کا الٹا انجام، خوبصورت لگنے کے چکر میں ان 3 خواتین نے اپنا چہرہ کیسے بگاڑا؟ تصاویر دیکھیں

image

اداکارہ ہو یا کوئی عام شخصیت، آج کل ہر کسی کو کاسمیٹک سرجری کروانے کا بھوت سوار ہے لیکن مسئلہ وہاں پیش آتا ہے جہاں مزید خوبصورت ہونے کے چکر میں چہرہ ہی بگڑ جاتا ہے۔

کوئی اپنے گالوں کی سرجری کرواتا ہے جبکہ کسی کو ہونٹ چوڑے اور بڑے کروانے ہوتے ہیں تاکہ دلکش لگا جا سکے۔ تاہم اسی خواہش کے حصول کے لیے کچھ خواتین نے اپنی سرجری کروائی اور چہرہ بگاڑ لیا۔

آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ کس کا چہرہ کس حد تک متاثر ہوا۔

32 سالہ ماڈل انستاسیہ

یوکرین سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ماڈل انستاسیہ نے گزشتہ 6 سالوں میں کئی سرجریاں کروائیں جس کے باعث اصل شکل ہی بدل کر رہ گئی۔ انستاسیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 'مجھے تو یاد بھی نہیں کہ میں اب تک کتنے کاسمیٹک سرجری کروا چکی ہوں'۔ ان کی قدرتی شکل دیکھ کر کوئی انہیں پہچان نہیں سکے گا۔ ان کی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب یہ 26 سال کی تھیں تو کیسی دکھائی دیتی تھیں اور اب کیسی نظر آتی ہیں۔

انجلینا جولی جیسی بننے والی ایرانی لڑکی

اس لڑکی کا تعلق ایران سے ہے جس نے اپنا چہرہ ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کی طرح کروانے کے لیے 50 سرجریاں کروائیں لیکن آخر میں اپنا چہرا ہی بگاڑ لیا۔ ایک انٹریو میں اس لڑکی نے کہا کہ اسے اپنا وزن کم کرنے کے لیے 4 ماہ تک ڈائیٹ کرنا پڑی جس کے بعد اس نے 40 کلو وزن کم کیا مگر 50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی کے بجائے مشہور کارٹون کردار ’کارپس برائیڈ‘ جیسا دکھنے لگی۔

کیتھرین رونز کی ناک کی سرجری

کیتھرین نے اپنی ناک کے سائز کو کم کروانے کے لیے سرجری کروائی جو کہ بدقسمتی سے غلط ہو گئی، بعدازاں انہوں نے دیگر سرجریز کروا کر اپنی ناک کو ٹھیک کروایا۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts