بھارت کے شہر ممبئی کی سب سے پرانی “کراچی بیکری“ کو وہاں کے انتہا پسند ہندوؤں نے بند کروادیا ہے۔ بیکری پر پچھلے مہینے انتہا پسندوں نے حملہ بھی کیا تھا۔
یہ بیکری ممبئی شہر کی سب سے پرانی اور مشہور ترین بیکری تھی جو کراچی سے ہجرت کر کے جانے والے ہندو نے تقسیم سے بہت پہلے ممبئی میں شروع کی تھی اور وہ اس بیکری کا نام زیادہ مشہور ہوجانے کی وجہ سے بدلنا نہیں چاہتے تھے۔ لیکن انتہا پسندوں نے پاکستان سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بلآخر بمبئی کی کراچی بیکری کو بند کروادیا ہے۔
جبکہ پاکستان کے بہت سے شہروں میں بھارت کی مشہور جگہوں کے نام پر بہت سی بیکریز اور ریسٹورینٹس قائم ہیں جن پر یہاں کسی کو اعتراض نہیں۔
کراچی کی ہی بات کریں تو یہاں بومبے ریسٹورینٹ، انڈین کچن، دہلی سوئیٹس اور دہلی ربڑی ہاؤس جیسے بڑے بڑے نام ہیں جن کا سالوں سے بغیر کسی اعتراض یا نام تبیدیل کرنے کے مطالبے کے بغیر کاروبار کرنا اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی کشادہ دل رکھنے والے ملنسار لوگ ہیں جن کے دل بغض اور نفرت سے پاک ہیں۔