شاہی خاندان میں آنے والا ہے ننھا مہمان، لڑکا ہو گا یا لڑکی؟ میگھن مارکل نے بتا دیا

image

شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کے گھر جلد ہی دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

تاہم میگھن اور ہیری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے گھر آنے والے دوسرے مہمان کی جنس لڑکی کی ہے، اسی لیے ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو گی۔

میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو انٹرویو دیتے ہوئے ناصرف شاہی خاندان کے رازوں سے پردا اٹھایا بلکہ نئے آنے والے مہمان سے متعلق بھی انکشاف کیا۔ انٹرویو کےدوران ہیری اورمیگھن نے اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔

یاد رہے کہ مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کے ہاں 6 مئی 2019 کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.