وزیراعظم نواز شریف ہی ہیں اور کوئی نہیں۔۔۔ دیکھیں مریم نواز اور اس بچی کے درمیان کیا دلچسپ گفتگو ہوئی جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا؟

image

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک بچی سے بات چیت میں مصروف ہیں۔

ویڈیو مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کم عمر بچی مریم نواز سے گفتگو میں مصروف ہے اور اپنے پیپر کے حوالے سے بتا رہی ہے۔

بچی مریم نواز کو بتاتی ہے کہ میرے پیپر میں سوال آیا کہ آپ کے ملک کا وزیراعظم کون ہے؟جس کے جواب میں، میں نے لکھا میاں نواز شریف۔

بچی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میری ٹیچر نے میرا 1نمبر کاٹ لیا تو میں نے بولا کہ آپ بےشک میرا ایک نمبر کاٹ لیں لیکن میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان نہیں ابھی بھی نوازشریف ہے۔

مریم نواز بچی کو شفقت سے دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ کی یہ بات جلد سچ ثابت ہوگی اور نواز شریف ہی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔

مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ''یہ بچی ماشاءاللہ سے بہت خوبصورت ہے''۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts