مگر مچھ علاقے میں داخل ۔۔۔ لوگوں کی جان خطرے میں پڑ گئی

image

مگر مچھ جیسے وہشی جانور کا نام سنتے ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور اگر آپ کو معلوم ہوجائے کہ مگر مچھ اپنی قید سے آزاد ہوکر فرار ہوگئے تو آپ خوف کے مارے اس جگہ سے کہیں دور چلیں جائیں۔

ایسا ہی واقعہ جنوبی افریقہ میں پیش آیا جہاں ایک فارم سے درجنوں کی تعداد میں خوانخووار مگر مچھ فرار ہوگئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صوبے ویسٹرن کیپ میں بریڈنگ فارم سے مگر مچھوں کے فرار ہونے کی اطلاع کے بعد انتظامیہ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست کر دی۔

انتظامیہ کے مطابق متعدد مگر مچھ فارم سے فرار ہو کر قریبی دریا میں چلے گئے تاہم محکمہ جنگلات کا عملہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید معلوم ہوا کہ فرار ہونے والے نیل نامی مگر مچھوں کی لمبائی تقریباً 5 میٹر تک ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے مگرمچھوں کی تعداد زیادہ ہے جن میں سے 27 کو پکڑا جا چکا ہے تاہم مزید کی تلاش جاری ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts