شادی کی تقریب ہر جوڑا اپنے لیے یادگار بنانا چاہتا ہے جس کے لیے وہ مختلف چیزیں کرتا ہے۔ کوئی تصاویر منفرد طریقے سے بنواتا ہے تو کسی کا لباس انوکھا ہوتا ہے اور یہ دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی نظر سے بچ جائیں ایسا ممکن نہیں۔
آج بھی ہم آپ کو شادی کی کچھ ایسی تصاویر دکھانے جا رہے ہیں جنہیں لینے کے لیے لوگ انتہائی حد تک چلے گئے۔
٭ شیر کے بچے کے ساتھ تصاویر
حال ہی میں سوشل میڈیا پر شادی کے ایک جوڑے کی تصاویر کافی وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے فوٹو شوٹ میں دولہا دُلہن کے ساتھ ایک شیر کا بچہ بھی موجود ہے جس کا استعمال فوٹو شوٹ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ان تصویروں پر صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ ٹوئٹر پر سیو دی وائلڈ نامی اکاؤنٹ سے پنجاب والڈ لائف کو توجہ دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیا آپ کا اجازت نامہ ایک شیر کے بچے کو شادی کی تقاریب کے لیے کرائے پر دینے کی اجازت دیتا ہے؟۔ اسی طرح دیگر صارفین نے بھی اس فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کی۔
٭ پہاڑ پر چڑھ کر تصاویر بنوانے والا چینی جوڑا
ایک چینی جوڑے نے بھی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے انتہائی انوکھا اور منفرد طریقہ اپنایا، شادی کی تصاویر کے لیے زمین سے سیکڑوں فٹ بلندی پر واقع چٹان کا انتخاب کر ڈالا۔ چینی صوبے حینان سے تعلق رکھنے والا یہ دولہا دلہن اپنی شادی کے لباس میں ہی چٹان پر چڑھے، ان کے ساتھ اسٹاف کا عملہ بھی تھا جو مختلف کاسٹیومز میں ان کی ہمت بڑھا رہا تھا۔ اس فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مضبوط دل والوں کے بھی دل دہل گئے۔
٭ ہاٹ ائیر بیلون میں شادی
ترکی میں ہاٹ ائیر بیلون میں شادی معمول ہے، کئی افراد تصاویر کو یادگار بنانے کے لیے اس ہوا کے غبارے پر اپنی شادی کی تقریب پر تصاویر کھنچواتے ہیں۔
اس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنا ہرگز نہ بھولیں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔