برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا۔ دونوں نے اپنے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشاف کیے جس پر لوگوں نے اپنا تجزیہ و تبصرہ پیش کیا۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین بھی پیچھے نہ رہ سکے اور سینکڑوں میمز بنا ڈالے۔
کچھ میمز ملاحظہ کیجیے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے میگھن کی تصویر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادی کے ساتھ اپ لوڈ کی اور مزاحیہ انداز میں کیپشن تحریر کیا کہ سسرال پر کبھی کوئی دم یا تعویز کیا ہے؟
ایک صارف نے ملکہ الزبتھ اور شہزادہ چارلس کی ایڈیٹ تصویر شیئر کی جس پر لکھا کہ اتنا پیارا بچہ تھا ہمارا ہیری، اسی چڑیل نے ہی اسے پٹیاں پڑھائی ہیں۔
تاہم ایک صارف نے میگھن اور ہیری کے انٹرویو والی تصویر پر لکھا کہ جب ملکہ ایک بار میگھن کے پاس آئیں اور کہا کہ پنکھا بند کرو، تمہارے باپ کا گھر نہیں ہے۔
٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔