ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی ایک دلچسپ ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس نے کئی افراد کو سوچ میں مبتلا کر دیا۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ملکہ کے ہمراہ میگھن گاڑی میں سوار ہوئیں جبکہ ملکہ برطانیہ نے اپنے پوتے کی اہلیہ کے ساتھ کمبل شئیر کیا۔
یاد رہے کچھ روز قبل شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکی صحافی اوپرا ونفرے کو انتہائی ذاتی انٹرویو دیا جس میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے۔
میگھن نے شاہی خاندان کو The Firm کہا تھا اور الزام لگایا تھا کہ انہیں تحفظ نہیں دیا جاتا تھا اور نوبت یہاں تک آ پہنچی تھی کہ وہ خودکشی کا سوچنے پر مجبور ہوگئیں تاہم یہ ویڈیو اب کافی وائرل ہو رہی ہے۔
اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیے گا۔