سوشل میڈیا پر آئے دن مختلف ویڈیوز اور دلچسپ تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتی ہیں۔
تاہم حال ہی میں کچھ ویڈیوز ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہیں جو کہ بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سشانتا نندا کی جانب سے شئیر کی گئیں، ویڈیو سنہرے رنگ کے بہونروں کی ہے۔
شئیر کی جانے والی 17 سیکنڈز کی ویڈیو میں ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی طرح چمکتے ہوئے زندہ بہونرے تھے جو پنجوں کی مدد سے چل بھی رہے تھے۔
کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ جنوب مشرقی ایشیا سے سنہرے رنگ کے بھونرے دریافت ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔
ان بہونرے کو رنگت اور چمک کی وجہ سے کئی علاقوں میں’سونے کا کھٹمل‘ بھی کہا جاتا ہے۔
تاہم ایک صارف نے لکھا کہ مجھے میرے علاقے ستنا مدھیا پردیش میں بالکل ایسے ہی کھٹمل مِلے۔