سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگا رکھی تھی تاہم اب وہ ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے معطل بین الاقوامی فضائی آپریشن کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی۔
سعودی عرب کی حکومت نے پہلے جنوری اور پھر 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا لیکن اب سول ایوی ایشن کے سرکلر میں تاریخ مزید بڑھائی گئی ہے۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال اب بھی خراب ہے وہاں کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیا جاسکتا ہے۔