میانمار میں بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج میں تیزی آگئی، ہلاکتوں میں بے پناہ اضافہ

image

میانمار میں فوج کے خلاف مظاہرے، فوجی حکومت نے مزید 6 علاقوں میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہرے شدت اختیار کر گئے، مظاہروں کے دوران فورسز کے کریک ڈائون میں مزید 14شہری ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد احتجاجی مظاہروں میں جان کی بازی ہارنے والے شہریوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کی فوجی حکومت نے مزید 6 علاقوں میں مارشل لاء نافذ کر دیا ہے ان علاقوں میں نارتھ ڈاگون، سائوتھ ڈاگون، ڈاگون سیکین، نارتھ اوکلاپا، ہیلنگ تہریار اور شویپتا شامل ہیں۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ میانمار میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 138 پرامن مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے ہونے والے فوجی تشدد کے دوران 56 افراد مارے گئے۔

یاد رہے کہ فوجی حکومت نے اُن علاقے میں مارشل لاء نافذ کیا ہے جہاں چینی کمپنیوں پر حملے کئے گئے ہیں، تاہم مظاہرین نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چینی حکومت میانمار کی فوج کی حمایت کر رہی ہے۔

دوسری جانب میانمار میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں چین نے میانمار کی حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ پُرتشدد کارروائیاں روکنے کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھائیں اور چینی کاروبار اور چینی شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کریں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts